تازہ تر ین

INDIA USED BANNED ‘CLUSTER MUNITIONS’ AMID KASHMIR TENSIONS INDIA STOP KILLING KASHMIRIES بھارتی کلسٹر بم حملے ، 17 کشمیری شہید ، 105 زخمی

اسلام آباد (رپورٹ چینل ۵) چینل۵ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کلسٹر بم کا استعمال کرکے بہت خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کلسٹر بم کا استعمال کر کے جینوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی کی گئی، بھارت کلسٹر بم کا استعمال کرتے ہوئے بہت خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، اس کی کارروائیوں سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی پہلی حکمت عملی یہی ہے کہ سفارتی ذرائع کے ذریعے بھارت پر دباو ڈالا جائے، اس معاملے کو بین الاقوامی سطح پر بھی اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عالمی طاقتوں کی توجہ اس جانب بھی مبذول کروائی جائے گی،جن واقعات کا ڈر تھا وہ سامنے آرہے ہیں اور ڈر ہے کہ بھارت نیا ناٹک کر کے پاکستان پر انگلیاں اٹھانے کا موقع ڈھونڈ رہا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکہ اور عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر پر ثالثی مذاکرات شروع کرنے کیلئے بھارت پر دباو ڈالیں، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بھارت کے ہاتھوں سے نکلتی جارہی ہے، وہ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا اور ڈونلڈ ٹرمپ کی کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلسل معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کا مسئلہ حل ہونے کے قریب ہے، تاہم ایسے میں مجھے خدشہ ہے کہ کچھ قوتیں ہیں جو پاکستان کو دوسری جانب مشغول کرنے کی کوشش کریں گی اور یہ نہیں چاہیں گی افغان مسئلہ حل ہو۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے جنگی جنون میں نہ صرف خطے کا امن برباد کررہا ہے بلکہ لائن آف کنٹرول پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھی کررہا ہے۔وزیر خارجہ نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی ذمےداری ہےکہ مسئلہ کشمیرکو حل کرانے میں کردار ادا کرے، اقوام متحدہ کو بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق خط لکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر بھی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، بھارت اب بھی مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہے، لگتا ہےکہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا ہے، مقبوضہ کشمیر کے حالات بھارت کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں، دنیا پاکستان کی مقبولیت اور امن کی خواہش دیکھ رہی ہے، دنیا افغانستان میں امن و استحکام کی پاکستان کی کوشش دیکھ رہی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain