تازہ تر ین

نواز شریف میرا مقروض ، باپ بیٹی کا کردار سامنے لاﺅنگا

راولپنڈی (این این آئی‘ صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے نواز شریف اور ان کی بیٹی کا جو کردار رہا ہے وہ سامنے لانا چاہتا ہوں  نوازشریف بہت زیادہ سینئر یا اہل نہیں تھے کہ پارٹی سربراہ بن سکیں 34 سال سے نواز شریف کا بوجھ اٹھایا، نواز شریف کا مجھ پر نہیں  میرا ان پر اور شریف خاندان پر قرض ہےہو سکتا ہے نواز شریف سے راہیں جدا ہو جائیں نہ بکنے والا ہوں اور نہ ضمیر فروش ہوں، سیاست صرف عزت کے لیے کروں گا، کسی کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہوا اور نہ کسی کی چاپلوسی کی ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگانے والے اس شخص کو نظر انداز کر رہے ہیں جو 1985 سے الیکشن جیتتا آ رہا ہے۔ پیر کو کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ جب مسلم لیگ ن بنا رہے تھے تو 15 سے 20 لوگ تھے لیکن آج ان لوگوں میں سے ایک بھی پارٹی میں موجود نہیں ہے، ان تمام افراد کو یا تو نواز شریف نے چھوڑ دیا یا انہوں نے پارٹی چھوڑ دی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بہت زیادہ سینئر یا اہل نہیں تھے کہ پارٹی سربراہ بن سکیں لیکن ان دنوں کسی ایک کو آگے کرنا تھا تو فیصلہ کیا کہ نواز شریف کو آگے کر دیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ 34 سال سے نواز شریف کا بوجھ اٹھایا، نواز شریف کا مجھ پر نہیں بلکہ میرا ان پر اور شریف خاندان پر قرض ہے۔سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ چاہتا تھا کہ آج ن لیگ اور نوازشریف کے حوالے سے کھلی باتیں کروں، ارادہ تھا بہت سی دل کی باتیں کھل کر سامنے رکھوں لیکن میڈیا کے سامنے بہت سی باتیں نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی بیٹی کا جو کردار رہا وہ سامنے لانا چاہتا ہوں تاہم نواز شریف اور (ن) لیگ کے ساتھ چند ماہ سے جو کچھ ہو رہا ہے بتانے کایہ موقع نہیں کیونکہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہے۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ میری نواز شریف سے راہیں جدا ہو جائیں، میں نے ہمیشہ سر اٹھا کر سیاست کی، کوئی کام اصولوں کے خلاف نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ نہ بکنے والا ہوں اور نہ ضمیر فروش ہوں، سیاست صرف عزت کے لیے کروں گا، کسی کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہوا اور نہ کسی کی چاپلوسی کی۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگانے والے اس شخص کو نظر انداز کر رہے ہیں جو 1985 سے الیکشن جیتتا آ رہا ہے۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ جو مجھے خاموش رہنے کا کہتے ہیں ان کو کہتا ہوں 25 جولائی کو عوام جواب دیں گے۔ تحریک انصاف کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے چوہدری نثار نے کہا کہ اس حوالے سے خبریں نہ پھیلائی جائیں، جو فیصلہ کروں گا سب کو بتاو¿ں گا۔ انہوں نے کہا کہ جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ ہو وہ اکیلا نہیں ہوسکتا اور مخلوق خدا جس کے ساتھ ہو اس کو کوئی ہرا نہیں سکتا۔ چوہدری نثار کے جلسے میں گو نواز گو کے نعرے بھی لگ گئے جس پر مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما نے کہا کہ وہ تو ہو گیا اب یہ وقت نہیں ہے۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا مجھ پر نہیں بلکہ میرا ان پر اور ان کے خاندان پر قرض ہے جب کہ ہو سکتا ہے میری نواز شریف سے راہیں جدا ہو جائیں۔ ان کو اس وقت مسلم لیگ ن کا صدر بنایا جب کوئی جنرل کونسل کے اجلاس کیلئے جگہ دینے کیلئے تیار نہیں تھا۔تفصیلات کے مطابق چکری میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا ہے کہ عوام تیار ہو جائیں اور ٹکٹو ں والوں اور بے ٹکٹوں کو دریامیں بہا دیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام مجھے 1985سے کامیاب کرتے آرہے ہیں ۔ میرا اور عوام کا رشتہ ووٹراور امیدوار کا نہیں بلکہ ہمارا رشتہ مٹی کا رشتہ ہے ۔ میرا جلسہ سے دیکھ کر مخالفین پر خوف طاری ہو گیا ہے ۔ 25جولائی کا سورج کارکنوں کی فتح کا پیغام لیکر طلوع ہوگا ۔ مخالفین کو علم ہونا چاہئے کہ میں اکیلا نہیں ہوں۔میری ایک کال پر عوام اکٹھی ہو گئی ہے ۔ چودھری نثار نے کہا کہ میں نے آج سے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا اور 25جولائی کو عوام میرے حق میں گھر گھر سے نکلیں گے ۔مخالفین ہمارا راستہ نہیں روک سکتے ۔کارکن مخالفین کوشکست دینے کیلئے تیار رہیں۔ 34سال میں نے نواز شریف کا بوجھ اٹھایا اور میرے علاقے سے ایک شخص بھی نواز شریف کے ساتھ نہیں ہے۔ نواز شریف میرا مقروض ہے مجھ پر اس کا کوئی قرض نہیں ہے۔ چودھری نثار نے کہا کہ پورے پاکستان کی نظریں میرے حلقے پرہوں گی اس لئے کارکن محنت کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی سیٹ ایڈ جسٹمنٹ نہیں کی ۔ میرے حلقے کے عوام پریشان نہ ہوں باعزت راستہ نکالوں گا۔ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا ہے چوہدری نثار نے کہا کہ ان دنوں کسی ایک کو آگے کرنا تھا تو فیصلہ کیا کہ نواز شریف کو آگے کرنا چاہیے ورنہ وہ سینئر ارکان کی موجودگی میں پارٹی سربراہی کی اہل نہیں تھے اور نہ ہم سے زیادہ سیاسی سوچ کے مالک تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں اللہ تعالی، قوم اور نواز شریف سب کے سامنے جوابدہ ہوں، کسی کے پیچھے ہاتھ باندھ کرکھڑا نہیں ہوا،چاپلوسی نہیں کی، کوئی کام اپنے اصولوں کے خلاف نہیں کیا، سر اٹھا کر سیاست کی، میں نہ بکنے والا ہوں نہ ضمیر فروش ہوں،سیاست عزت کے لیے کروں گا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain